وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے۔
سندھ بار کونسل کی قیادت سے سالانہ انتخابات کے معاملے پر گفتگو میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کو بالکل بھی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ مجھے بطور وزیر داخلہ ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے، اب سندھ میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے یہ بھی کہا کہ نگران دور میں کچے کے علاقے میں ہائیویز اور موٹرویز پر سفر کرنا دوشوار ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب حال ہی میں بطور وزیر داخلہ رات کو 2 بجے بھی سفر کیا اور ٹریفک رواں دواں ہے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کو بالکل بھی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔