• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس کا گیس چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ملتان کی ٹاسک فورس کا آٹھ گیس چوروں کے خلاف آپریشن،تین صارفین غیر قانونی طور پر کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچ رہے تھے جن کے میٹر منقطع کر دیے گئے،ایک صارف نان بلنگ پر تھا جس کا میٹر اتار لیا گیا،چار صارفین ایکسٹینشن کے ذریعے دوسرے گھروں کو گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں،اسی طرح ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 26000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔
ملتان سے مزید