ملتان(سٹاف رپورٹر )آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونین رجسٹرڈ( این ار سی) جنوبی پنجاب کا اجلاس محمد اصغر جوئیہ کی صدارت میں ہوا ،مہمان خصوصی ممتاز خان بلوچ تھے،جنرل سیکرٹری کے فرائض میاں حفیظ احمد جوئیہ نے انجام دیئے، اجلاس میں میونسپل کمیٹی صادق آباد میں سینٹری ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی مذمت کی گئی اور انتظامیہ و حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کو جلد سے جلد معاوضہ گروپ انشورنس اور دیگر قانونی واجبات کی جلد سے جلد ادائیگی کی جائے،اجلاس میں ریاض خان خاکوانی صدر مزدور یونین واسا ،شیخ محمد اسماعیل ڈویژنل صدر ال پاکستان فیڈریشن اف یونائیٹڈ ٹریڈ یونین ،حامد اصغر ڈوگر چیئرمین فیڈریشن آف ٹریڈ یونین،محمد اصغر جوئیہ صدر ساؤتھ پنجاب ال پاکستان فیڈریشن آف یونائٹڈ ٹریڈ یونین ملتان، محمد طفیل قریشی ہاشمی ودیگر نے شرکت کی ۔