• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان صوبہ بھی جلد بنے گا اور بگ سٹی بھی ہوگا :علی قاسم گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) امیدوار این اے 148 علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان صوبہ بھی جلد بنے گا اور بگ سٹی بھی ہوگا اور ہم تمام بھائی اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد شیر شاہ کے قریب دربار شیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم مہدی عباس کی جانب سے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا قا سم بیلہ گلشن غفور میں محمود نواز اختر خان خاکوانی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ میں علی قا سم گیلانی نے کہا کہ میرا مقا بلہ حلقہ کی محرومیوں بیروز گاری، عوام کی مشکلات سے ہے،اس موقع پر پی ٹی آئی کو الوداع کرنے پر عامرقرشی عرف مونی بھائی۔عدنان گرمانی۔عثمان خان خاکوانی۔زکریا انصاری۔عمر انصاری۔طلحہ شیخ۔عابد شیخ۔زبیر انصاری۔تابش انصاری۔بلال انصاری۔ شان حیدر۔ رانا ریاض۔سید ریاض شاہ۔جاوید موہانہ کو خوش آمدید کہا گیا،پارٹی کارکن طارق انجم ،حاجی بلال مکی،اظہر عطاء عرف منا ،قاری عبداللہ،الطاف رتھ،امین منگن،ربنواز گوگا،اللہ نواز وسیر،ظفر مدنی، اظہر سندیلہ ، راؤرمضان ، سعدیہ نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید