• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاضرورت وافر مقدار میں گندم کی درآمد حالیہ بحران کی وجہ بنی، نجی شعبے کو نوازا گیا

اسلام آباد (ایجنسیاں)گندم درآمد کر کے پر نجی شعبے کو نوازا گیا،بلا ضرورت وافر مقدار میں گندم کی درآمد حالیہ بحران کی وجہ بنی،، بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت مانگی، ای سی سی نے گندم درآمد کی منظوری دی۔ذرائع نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پہلے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دی، یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔

اہم خبریں سے مزید