• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے‘ گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی

راولپنڈی‘ مری‘ سرائے عالمگیر (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ مری محکمہ ہائی وے حکام کی غفلت سے کروڑوں کی مشین کومل روڈ کوٹلی ستیاں ملوٹ جاوا روڈ پر نیچے جا گری جس سے محکمہ کا آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔ سرائے عالمگیر تھانہ بولانی ایریا میں نوجوان محمد شفیق نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید