• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری نے وی لاگر شیراز کو گورنر بنا دیا


ماہ رمضان میں وزیرِ اعظم ہاوس کا دورہ کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر بہن بھائی شیراز اور مسکان نے گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔

انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلی ویڈیو اپنے یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وی لاگر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ گورنر ہاؤس میں گھومتے پھرتے، بلی اور کتے سے کھیلتے اور جھولے جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شیراز اور ان کی بہن مسکان کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ کہاں آئے اور میں کون ہوں؟ جس پر انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا کہ گورنر ہو آپ اور میں یہاں آپ سے ملنے آیا ہوں۔

گورنر سندھ نے ننھے وی لاگر کو اپنی کرسی پر بیٹھنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کیا اور ایک دن کے گورنر بن گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہیں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ محمد شیراز اور ان کی بہین کو بلتستان میں اپنے گاؤں سے کی جانے والی وی لاگنگ کے ذریعے ایک شہرت حاصل ہوئی۔ مختصر وقت میں ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 ملین سے کراس کر گئی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید