• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث عوامی نظروں سے دور ہیں لیکن گیبریلا منرو ڈگلس نامی ان کی ہمشکل نے عوامی تقریبات میں ان کی جگہ لے لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ فرنیچر ڈیزائنر گیبریلا منرو ڈگلس عوامی تقریبات میں شہزادی آف ویلز کی جگہ شرکت کر رہی ہیں۔

شہزادی آف ویلز کی طرح نظر آنے والی فرنیچر ڈیزائنر نے 2011 میں لُک اے لائک ایجنسی میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی ہوئی اور شہزادی کی غیر معمولی مشابہت کے باعث مختصر وقت میں کافی شہرت حاصل کرلی۔

شہزادی کی ہمشکل ہونے کے باعث اسے مختلف عوامی تقریبات جن میں میٹ اینڈ گریٹس، کارپوریٹ تقریبات، فوٹو شوٹس وغیرہ شامل ہیں، میں شرکت کے متعدد مواقع ملے، جن میں شرکت کرکے گیبریلا منرو ڈگلس روزانہ کی بنیاد پر 650 سے 1000 برطانوی پاؤنڈ تک کما لیتی ہیں، جو کہ پاکستانی مالیاتی روپے میں تقریباً سوا 2 لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ تک بنتی ہے۔

خیال رہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن ہو بہ ہو نقل کرنے کے لیے گیبریلا منرو ڈگلس نے شہزادی کی چال ڈھال کا قریب سے مطالعہ کیا ہے۔ صرف شہزادی کی چال ڈھال ہی نہیں بلکہ انہوں نے شہزادی کے ملبوسات کو بھی بخوبی نقل کیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید