بلیوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی تنہائی کا شکار ہے تو وہ بلی پال لیے، تنہائی دور ہوجائے گی جبکہ بعض اوقات انہیں ڈپریشن دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
تاہم چین میں ایک بلی نے اپنے مالک کا 11 لاکھ بھارتی مالیاتی روپے (پاکستانی 36 لاکھ 73 ہزار سے زائد) کا نقصان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک بلی نے غلطی سے اپنے مالک کے کچن میں انڈکشن ککر آن کر دیا، جس کی وجہ سے گھر کو آگ لگ گئی۔
تاہم پراپرٹی مینجمنٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان، جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی، کو فون کرکے حادثے کی اطلاع دی۔
بعدازاں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر بلی کی جان تو بچالی لیکن اس وقت تک گھر کا کافی نقصان ہوچکا تھا۔
مالک مکان جب گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس نقصان کی ذمہ دار بلی ہے جس نے باورچی خانے میں کھیلتے ہوئے غلطی سے انڈکشن ککر کے ٹچ پینل پر قدم رکھ دیا جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔