• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریا پر 565 میٹر بلند پل انجینیئرنگ کا شاہکار قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں سطح دریا سے 565 میٹر بلند ایک ایسا پل بھی موجود ہے جس پر سے گزرنے والوں کو اس کی اونچائی حیران کردیتی ہے۔ 

چینی صوبے گوئیژو میں واقع بیپانجیانگ پل جسے "ڈوگے پل" بھی کہا جاتا ہے، انجینئرنگ کا ناقابلِ یقین شاہکار ہے۔ یہ بیپان دریا کے اوپر 565 میٹر کی حیران کن بلندی پر واقع ہے۔

2016 میں تعمیر کیے جانے والے اس پل نے جدید انجینئرنگ کے کئی چیلنجز کو عبور کیا اور اسے بنانے والے کو گوستاف لنزینتھال گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جو پل کی تعمیرات میں نوبیل انعام کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا پل ہے جو 500 میٹر کی بلندی کو عبور کرتا ہے اور اس کی بناوٹ میں استعمال ہونے والی کیبلز اور تکنیک نے اسے انجینئرنگ کا شاہکار بنا دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید