• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام "عصری عالمی رجحانات ماس میڈیا ریسرچ: امکانات اور چیلنجز" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر خواتین یونیورسٹی ملتان شعبہ ابلاغیات کی بی ایس اور ایم فل کے طالبات سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی اورمختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔اس موقع پر ٹیچرز انچارج ڈاکٹر دیبا شہوار نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ خواتین یونیورسٹی ملتان کا شعبہ ابلاغیات تحقیق کے میدان میں طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہا ہے شعبہ ابلاغ عامہ کی گیارہ طالبات اور 3 فیکلٹی ٹیچرز انچارج "ڈاکٹردیبا شہوار،لیکچرارز آمنہ فضیل اورسعدیہ طالب نے مقررین کے پینل کے سامنے اپنی تحقیق پیش کی۔ طالبات کو تعریفی اسناد اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
ملتان سے مزید