• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کا عافیت اولڈ ایج ہوم میں طبی کیمپ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر کی ہدایت پر شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کے پینل نے عافیت اولڈ ایج ہوم میں ایک روزہ طبی کیمپ لگایا۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ مریم نواز کے کلینک آن وہیل کی ٹیم نے اولڈ ایج ہوم میں کیمپ لگایا جس میں تمام سینئر سٹیزن کی صحت کی مکمل جانچ کی گئی ،انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں سولر پینل، واش رومز، ائیر کولر وغیرہ بھی مہیا کئے جارہے۔ بزرگ ہماری ذمہ داری، انکا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر زہیب نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں مقیم 40 بزرگ شہریوں کی مکمل سکریننگ، ٹیسٹ، صحت کی جانچ کی گئی۔