• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی اور ربر ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف چائینز اکیڈمی آف ٹراپکل ایگریکلچرل سائنسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی کے شعبہ بائیو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ربر ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف چائینیز اکیڈمی ٹراپیکل ایگریکلچر سائنسز کےمابین مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور ڈاکٹر ہان چن نے دستخط کئے، وائس چانسلرنے بتایا کہ اس یادداشت کا مقصد ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا کو تحقیق و تربیت کے حوالے سے جدید رجحانات سے روشناس کرانا ہے،صدر شعبہ بائیو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایمرسن ڈاکٹر محمد علیم اشرف نے کہا کہ اس یادداشت کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔