• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گردوں کی گرفتار ی کا دعویٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 2023 کے آخری چند ماہ اور سال 2024 کے شروع کے چند ماہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اچانک اضافہ ہوا جو کہ بظاہر اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ہلاکت معلوم ہورہی تھی۔ لہذا سی ٹی ڈی نے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کیں کہ وقار عباس، حسین اکبر ناجائز اسلحہ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ،دوران انٹروگیشن ملزمان نے ناجائز اسلحہ جو کہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوا تھا وہ برآمد کروایا ، انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش اس نیٹ ورک نے 13 افراد کو ٹارگٹ اور 11کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے، راجہ عمر خطاب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شرافی گوٹھ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والا حملہ حساس ہے اور اس کی تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید