• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچنگ سینٹر کی دیوار پر عمارت کا ملبہ گرنے سے تین طالبات زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کوچنگ سینٹر کی دیوار پر عمارت کا ملبہ گرنے سے تین طالبات زخمی ہوگئیں،مبینہ ٹائون تھانہ کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک کوچنگ سینٹر کی ساتھ والی عمارت کا پلستر کوچنگ سینٹر کی دیوار پر گرگیا، جس کے باعث کوچنگ سینٹر میں زیر تعلیم 3طالبات واقعے میں زخمی ہوگئیں ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرزخمی تینوں طالبات کوفوری طور پر پٹیل اسپتال منتقل کیا ،جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی ،واقعے میں زخمی ہونے والی طالبات میں 17 سالہ تنزیلہ سلمان، 17 سالہ نائیلش راحیل اور حفظہ امیر شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید