• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارکشائر کی قیادت، جوروٹ کے ساتھ کھیلنا اعزاز ہے، شان مسعود

لندن (عمران منور /صائمہ ہارون )پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے یارکشائرکاؤنٹی کرکٹ کلب کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ۔ یہ بات انہوں نے کرکٹ کے مرکز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر مڈل سیکس کے خلاف میچ کے دوران جنگ اور جیو سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یار کشائر میں جو روٹ اور ہیری بروکس جیسے پائے کے کرکٹر ز شامل ہیں ۔ اورمیرے لیے یہ فخر کی بات ہے ۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ شپ ڈویژن ۔ ٹو میں اس سال بھی یار کشائر کے کپتان ہوں گے۔ وہ لارڈز میں مڈل سیکس کے خلاف میچ کے دوران جنگ سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی لارڈز گراؤنڈ پر کھیلنا بھی ایک اعزاز ہے ۔ شان مسعود نے کہا کہ انہوں نے انگلینڈ میں اپنا پہلا میچ بھی 2022ء میں لارڈز پر یار کشائرکی طرف سے کھیلا اور پہلی اور دوسری انگز میں91 اور 62رنز اسکور کرکے میچ بچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلیے انہوں نے پہلا ٹیسٹ بھی انگلینڈ کے خلاف ہیں ۔ جو کپتان مصباح الحق کی سنچری ڈنڈبیٹھک اور کامیابی کے بعد ٹیم کے وکٹری سیلوٹ سے مشہور ہے ۔ شان مسعود نے کہا گوکہ پار کشائر کےلیے لیسٹر شائر کے خلاف پہلا میچ ناکام ثابت ہوا اور وہ صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن گلو سٹر شائر کے خلاف دوسرے میچ میں شاندار واپسی کی جس میں انہوں نے180گیندوں پر شاندار 140رنز بنا کر میچ بچایا۔ یہاں جو روٹ اور ہیری بروکس بھی ناکام رہے ۔ آدھی ٹیم 90رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو چکی تھی ۔ انہوں نے کہا ابھی سیزن کی ابتداء ہے ۔ اور وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید