• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کی تجویز پر غور

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے گندم کے کاشت کاروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ 

وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا۔وفاقی وزیر منصبوبہ بندی‘ ترقیات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو کہا کہ سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے پیچھے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہئے سپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں گندم کے کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گی بلکہ اُنکے مفادات کا تحفظ کریں گی۔

 پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے جس کے مطابق 12ایکڑ تک کے چھوٹے کسانوں کو گندم کی فروخت پر سبسڈی دی جائے گی۔

 39سو روپے فی چالیس کلو گرام سے جتنی کم قیمت پر وہ اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرینگے وہ خسارہ سبسڈی کے طور پر حکومت پنجاب دیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو چار سو سے چھ سو روپے فی من سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید