• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمائے کے انخلا سے شدید مندی، 1948 پوائنٹس ک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،شرح سود بارے متضاداطلاعات کی وجہ سے فروخت کا دباو، بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاءسے مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں 1048 پوائنٹس کی کمی،72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،60 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 145 ارب 95 کروڑ 49 لاکھ روپے کی بڑی کمی، تاہم کاروباری حجم 13.33 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کا رحجان دیکھا گیا لیکن جلد ہی چند اہم سیکٹرز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے صورتحال بدل گئی۔
اہم خبریں سے مزید