اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سوال اٹھایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جو نتائج دے، اس پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی لارجر گروپ ہے تو حکومت اسے دے دو، 3 مئی سے کراچی میں ملین مارچ کا آغاز کر رہے ہیں اور 9 مئی کو پشاور میں ہو گا اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو اس کا خود ذمہ دار ہوگا،جو ہمارے محکوم ہونے چاہیے تھے، وہ ہمارے آقا بنے ہوئے ہیں، حکومت میں موجود جماعتوں کے سینئر لوگ مینڈیٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں، ہم نے سودے کیے اور جمہوریت بیچ دی،آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑینگے اور ملک کو اس غلامی سے نجات دلائینگے، ہم پر یا توعالمی قوتیں حکومت کر رہی ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے، یہ نظام ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے۔