• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد رضا کا PTI کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے پر غور کرنا چاہیے۔ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔بعد ازاں اسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا‘میں نے ایک تجویز پیش کی تھی، فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید