جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدیٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف اگر کسی نے امت کی قیادت اور رہنمائی کی تو ایران نے کی۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی موت پر کراچی کے خانہ فرہنگ میں تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدیٰ نے خطاب کیا۔
معراج الہدیٰ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف صرف ایران ہی کھڑا ہوا۔
اس موقع پی علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب سے توانا آواز ایران کی ہے۔