لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاپنگ کرنے خود مارکیٹ پہنچ گئیں، مارکیٹ میں موجود لوگ انہیں سامنے پا کر حیران رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاپنگ کرنے واپڈا ٹاؤن پہنچیں، شاپنگ سنٹر میں موجود شہریوں نے انہیں دیکھ کرخوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خواتین اور لڑکیوں نے وزیراعلیٰ کےساتھ سلفیاں بنوائیں اور خوشی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے بھی ان کے ساتھ خوشی خوشی تصویریں بنوائیں۔