گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون، وفود کے تبادلوں، زرعی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اس موقع پر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی میں مدد کے لیے سیل قائم کردیا گیا۔
مذکورہ سیل ایڈیشنل سیکرٹری ون کی سربراہی میں تین شفتوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔