• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرغزستان سے 179 طلبہ کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گيا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرغزستان سے مزید ایک سو اناسی طلبہ کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، متعدد طلبہ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہيں۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پرتشدد واقعات کے بعد والدین بچوں کی واپسی کے لیے پریشان ہیں، طلبا مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

بشکیک کی یونیورسٹی میں محصور بورے والا کے نوجوان ڈاکٹر نعمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں غیر محفوظ ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ ممکنہ حد تک تحفظ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہماری باحفاظت واپسی کا انتظام کرے۔

قبل ازیں کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا گروپ لاہور پہنچا، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک کرغزستان سے 540 طلبہ پاکستان واپس آچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید