• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی شہادت، ملک بھر میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا

ملک بھر میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایران کے صدر کی شہادت پر سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 21 مئی کو سندھ بھر میں سرکاری عمارتوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ایرانی صدر اور ان کے رفقا کے حادثے میں انتقال پر پنجاب حکومت نے بھی کل یوم سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کے جسد خاکی ملبے سے مل گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کل (منگل) تبریز میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید