• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ مرضی کے فیصلے لینے کےلیے ججز پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ وہ ججوں سمیت کسی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی تو یہ مفادات کا تصادم ہوگا۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ مرضی کے فیصلے لینے کےلیے ججوں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی سے کوئی مذاکرات اس وقت تک نہیں کرے گی جب تک کٹھ پتلی حکومت نہیں چھوڑتے۔

قومی خبریں سے مزید