• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی سے شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور ذاتی حیثیت میں طلب


اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 30 اکتوبر 2016  میں درج مقدمے کیلئے 20 سوالوں کے جواب مانگ لیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور سے پوچھا گیا ہے کہ گاڑی سے بغیر لائسنس کی بندوق اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس نے تصدیق کی بوتل میں شراب ہی تھی اس پر کیا کہیں گے؟

علی امین کالی گاڑی سے نکل کر جنگل کا فائدہ اٹھا کر بھاگے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لی اس پر کیا کہیں گے؟

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل کو مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید