• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ

پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ جیلوں کے دیگر قیدیوں کو بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح غیرمعمولی سہولتیں دی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں حاصل مراعات دیگر قیدیوں کو بھی دی جائیں۔

اس حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

قومی خبریں سے مزید