وزیراعظم شہباز شریف سے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں مشروبات کے 25 کارخانے ہیں اور 1 لاکھ 30 ہزار لوگ روزگار پر ہیں۔
وفد نے وزیراعظم کو ملک میں ری سائیکلنگ کے سب سے بڑے نظام سےآگاہ کیا اور بتایا کہ کمپنیاں ٹیکس کی مد میں ہر برس خطیر رقم ادا کرتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کےلیے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بین الاقوامی کمپنیوں کی تجاویز پر مشاورت اور کمپنیوں کے مسائل کا حل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔