• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، جنگوں میں شریک مسلمان فوجیوں کیلئے یادگار تعمیر کرنیکا فیصلہ

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں دو عالمی جنگوں کے دوران برطانوی اور دولت مشترکہ کی افواج کے ساتھ خدمات انجام دینے والے لاکھوں مسلمان فوجیوں کیلئے 13.2میٹر اونچی جنگی یادگار سٹافورڈ شائر میں نیشنل میموریل آربورٹم میں قائم کی جائے گی، اینٹوں اور ٹیراکوٹا سے بنائی جانے والی یادگار پر فوجیوں کی ذاتی کہانیاں کندہ کی جائیں گی، پہلی جنگ عظیم کے دوران تقریباً 25 لاکھ مسلمان فوجیوں اور مزدوروں نے اتحادی طاقتوں کی فوج میں خدمات انجام دیں اور دوسری جنگ عظیم میں ان کی تعداد تقریباً 55لاکھ تھی۔

یورپ سے سے مزید