• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قوم سے قربانی مانگنے کی شہباز شریف کی بات پر حیرت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری اپنی منی ٹریل فراہم کریں اور قربانی دیں۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی بانی پی ٹی آئی نے مخالفت کی ہے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کی زبان کو بند کرنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے۔

ٹیریان کیس پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹیریان کیس کو خارج کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ جلد فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے۔

حالیہ ضمنی انتخاب کے بارے میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن ناکام رہا۔

قومی خبریں سے مزید