وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت میں آنے سے پہلے میڈیا کے خلاف قانون سازی پر تنقید کرتی تھیں۔
مریم نواز نے 3 سال قبل جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تو پچھلی حکومت کی میڈیا سے متعلق قانون سازی پر تنقید کی تھی۔
مریم نواز نے اس وقت پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کو صحافیوں کو سبق سکھانے کا ہتھکنڈا قرار دیا تھا۔
ن لیگی رہنما نے اس وقت یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ اگر ن لیگ کی حکومت آئی تو میڈیا کے خلاف قانونی نہیں کی جائے گی۔