• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں 9 مئی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) آزاد کشمیر میں وکلا نے بجلی کے بلز کے خلاف 9مئی کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، اس عوامی مظاہرے میں اوورسیز کشمیریوں کی بھاری اکثریت شرکت کرےگی۔ ان خیالات کا اظہار محمد سعید مغل ایم بی ای سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت نے اپنی رہائش گاہ پر کشمیر سے آنے والے وفد سے کیا۔ محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہم کسی کے ذاتی مخالف نہیں بلکہ ہم اپنا حق لینے کی بات کر رہے ہیں ،جب تک ہمارے حق کو تسلیم نہیں کیا جائے گا یہ تحریک جاری رہے گی اور اوورسیز کشمیری وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ سعید مغل نے کہا بجلی منگلا ڈیم سے پیدا ہوتی ہے، منگلا ڈیم کشمیر کا حصہ ہے، وہاں سے پیدا ہونے والی بجلی واپڈا تین روپے فی یونٹ خریدتا ہے اور اسی زمین کےمالک عوام کو 20 سے 60روپے یونٹ فروخت کرتا ہے،، اب ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم اپنے عزیز و اقارب کو بذریعہ فون، خطوط اور ای میل پیغامات بھیج رہے ہیں کہ 09 مئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔
یورپ سے سے مزید