• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025کی لندن میراتھن کیلئے 840,000 افراد کی درخواستیں

لندن (پی اے) 2025کی لندن میراتھن کیلئے 840,000افراد کی درخواستیں موصول ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال672,631درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور میراتھن میں شرکت کیلئے لوگوں کا انتخاب قرعہ اندازی کےذریعے کیا گیا تھا اور 578,000افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال موصول ہونے والی درخواستوں میں 50.3فیصد درخواستیں مردوں کی اور 49.03فیصد مرد خواتین کی درخواستیں تھیں۔ 167,687درخواستیں ان لوگوں کی تھیں جو برطانیہ کے شہری نہیں تھے۔ اس سال 53,000افراد نے 26.2میل کی دوڑ مکمل کی تھیں اور اس دوران44گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اب تک چیرٹی کیلئے 67ملین پاؤنڈجمع کئے جاچکے ہیں۔ ٹی سی ایس لندن میراتھن کے ایونٹ ڈائریکٹر ہف بریشر نے بتایا کہ خواتین کی درخواستوں کی تعداد گزشتہ سال کی 43 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہوگئی، یہ غیرمعمولی بات ہے اور اب پہلی مرتبہ خواتین اور مردوں کی تعداد برابر ہورہی ہے۔
یورپ سے سے مزید