• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالڈرڈیئل کونسل کے الیکشن میں برٹش پاکستانی امیدوار بھی میدان میں

ہیلی فیکس(زاہدمرزا) انگلینڈ بھرر کی طرح کالڈرڈیئل کونسل کے زیر اہتمام لوکل کونسل کے ہونے والے الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔کالڈرڈیئل کونسل کہ زیر اہتمام 17وارڈز پر الیکشن ہو رہے ہیں جن میں 51امیدوار لیبر پارٹی ،حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی ،لبرل ڈیموکریٹ ،گرین پارٹی اور آزاد امیدوار بھی مقابل ہیں ۔ان میں برٹش پاکستانی امیدوار بھی میدان میں قسمت ازمائی کر رہے ہیں ۔ان میں ایشیائی وارڈ پارک وارڈہیلی فیکس کا ذکر کیا جائے تو یہاں پر تقریبا تین برٹش پاکشانی امیدوار مدمقابل ہیں ۔ان میں سابق کونسلر چوہدری شاکر صغیر کنزرویٹو پارٹی سے پارٹی پالیسی پر اختلاف کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ان کے مد مقابل لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر سعدیہ زمان پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ گرین پارٹی سے صابر حسین بھی مدمقابل ہیں۔واضح رہے کہ اس وارڈ سے کونسلر راحت خان پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰدے چکے ہیں۔ وارلے وارڈ سے لیبر پارٹی کے سابق امیدوار سہیل اشفاق لیبر پارٹی کے ٹکٹ کے بجائے ازاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ایلنڈ وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار خرم مجید کو ری ٹویٹ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف پارٹی کے اندر تحقیقات جاری ہے۔ خرم مجید اب ازاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی ازاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے پارٹی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور ووٹروں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے یہ دو تاریخ کو بیلٹباکس کے ذریعے ہی پتہ چل سکے گا۔
یورپ سے سے مزید