• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، جمشید کوارٹرز میں کمرشل اور کچی آبادی کے کنکشنز علیحدہ کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں بینچ نے جمشید کوارٹرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کمرشل ایریا اور کچی آبادی کے کنکشنز علیحدہ کرنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جمشید کوارٹرز کے کمرشل علاقوں میں بھی 14، 14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پورا دن جنریٹر چلا کر کاروبار کرنے پر مجبور ہیں،14 ملازمین کے ساتھ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ کچی آبادی اور کمرشل ایریا کے بجلی کنکشنز ایک ہی فیڈر پر ہیں، علاقہ ہائی لاسز ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ، عدالت نے کمرشل ایریا کا کنکشنز الگ کرکے 10 دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید