• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے باہر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے تاجروں کا مظاہرہ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب اسمبلی کے باہر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے راستے بند کر دئیے جاتے ہیں جسکے باعث انکا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اطراف میں راستے اور مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ایکسچینج مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ ایسا انتظام کیاجائے کہ اجلاس کے دوران مارکیٹیں بند نہ ہوں ۔
لاہور سے مزید