• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے3خاندان لوٹ لئے،موبائل شاپ میں واردات

لاہورٟ (کر ائم رپو رٹر) غازی آباد میں ڈاکوؤ ں نے جنید کی فیملی سے 5 لاکھ اور موبائل فون ،اقبال ٹاون میں راشد کی فیملی سے 4لاکھ ،زیورات اور موبائل فون ،لٹن روڈ میں جمال کی فیملی اڑھائی لاکھ ،زیورات اور موبائل فون ،فیصل ٹاون میں نجم کی فیملی سے 2 لاکھ کے زیورات اور موبائل فون ،مغل پورہ میں صدیق کی فیملی سے 1 لاکھ زیورات اور موبائل فون ،نصیر آباد میں فیاض سے 1 لاکھ اور موبائل فون شاہدرہ ٹاون میں تاثیر سے 1 لاکھ اور موبائل فون ،شادباغ میں موبائل شاپ پر 2ڈاکو دوکاندار سمیت گاہکوں سے 2لاکھ 15 ہزار اور موبائل فون ،لوہاری گیٹ میں افضال سے ایک لاکھ اور موبائل فون ،توکتلہ میں نواز سے 50 ہزار موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔شاہدرہ میں گاڑی جبکہ جوہر ٹاون وحدت کالونی گرین ٹاون شادمان اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید