دنیا بھر میں کئی ممالک میں مردوں کی تعداد زیادہ اور خواتین کی تعداد کم ہے لیکن کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بات اس کے برعکس ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا میں کچھ ہی ممالک ایسے جہاں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا میں خواتین کی تعداد مردوں سے سب سے زیادہ ہے، یہاں کی کُل آبادی میں خواتین 55 فیصد ہیں، یہاں کے مرد معاشی تنگی اور بے روزگاری کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ایسے ممالک جہاں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ان میں یوکرین کا دوسرا نمبر ہے جہاں خواتین 54.4 فیصد ہیں۔
یوکرین کے بعد بیلاروس کا نمبر آتا ہے جہاں خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، یہاں کی آبادی میں خواتین کی نمائندگی 53.9 فیصد ہے۔
یورپی ملک لیٹویا میں خواتین کی مردوں کے مقابلے میں تعداد 53.5 فیصد ہے۔
روس میں خواتین کی تعداد 53.5 ہے جبکہ اس فہرست میں لیتھوانیا، جارجیا، پرتگال اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔