• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی اور نوئیڈا شہر کے 100سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی اور نوئیڈا شہر کے 100سے زیادہ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا، ای میل میں کہا گیا کہ اسکولوں کے احاطے میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس سمیت مختلف ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ خبر سامنے آتے ہی والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کولینے اسکول پہنچ گئے، جس سے دہلی کی سڑکوں پرٹریفک جام ہوگیا۔ تاہم، اسکولوں کی تلاشی سے کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے سکسینہ نے کہا کہ پولیس کمشنر سے بات کرنے کے بعد انہوں نے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں بم کے خطرے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید