• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، رکن پارلیمنٹ کیخلاف رشوت ستانی کی تحقیقات، جائیدادوں پر چھاپے

فرینکفرٹ، جرمنی (اے ایف پی) جرمن حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کے خلاف رشوت ستانی کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جائیدادوں پر چھاپے مارے ہیں جو مبینہ طور پر انتہائی دائیں بازو کے اے ایف ڈی قانون ساز ہے جس پر روسی پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام ہے۔ تحقیقات کا ہدف پیٹر بسٹرن ہے، جو اگلے ماہ ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں متبادل برائے جرمنی پارٹی کے نمبر دو امیدوار ہیں۔ بسٹرن نے گزشتہ ماہ میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی کہ انہیں ماسکو کی مالی اعانت سے چلنے والی نیوز ویب سائٹ پر روس نواز خیالات پھیلانے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی، یہ ان کئی اسکینڈلز میں سے صرف ایک ہے جن سے انتہائی دائیں بازو کی امیگریشن مخالف اے ایف ڈی لڑ رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید