• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک کی کان پر خرچ کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ

کراچی ( نیوز ڈیسک ) کینیڈین مائنرکمپنی بارک کے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریکو ڈیک کاپر پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر شراکت دار ہیں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کےلیے 2 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں بیرک کا 50فیصد حصہ ہے اور اس کا پہلا مرحلہ کم از کم 5.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ بیرک انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ برسٹو نے مزید کہا کہ بیرک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ریکو ڈیک دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے جسے ابھی ڈویلپ کیاجانا باقی ہے،اس کان میں پاکستان کی حکومت کا بھی 50فیصد حصہ ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی حکومت سے حصہ خریدنے کی مذاکرات میں شامل ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید