• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے محنت کش یونین کے زیر اہتمام جلسہ ، مزدوروں کو خراج تحسین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلے میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس سےرکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی،محنت کش یونین کے چیئرمین افضل بنگلزئی، سابق چیئرمین و سینئر صحافی ندیم مراد قلندرانی، عطاء محمد بلوچ، حاجی رحیم لانگو، راجہ عرفان، نوید کاسی، جہانزیب بلوچ، رفیق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کو چلانے میں مزدور طبقے کا کردار اہم ہوتا ہے، مزدور ہی کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے چھ ٹرینیں چلتی تھیں جس سے رعوام کو فائدہ اورریلوے کو آمدن ہوتی تھی جو بڑی تعداد میں بند ہیں ،جلد اسلام آباد جاکر ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سے بات کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید