کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے بیان میں کہا ہےکہ سپریم کورٹ کے پاس اب ایک سنہری موقع ہے کہ وہ 2000 کے ظفرعلی شاہ کیس جس میں فرد واحد کو آئین میں ترمیم کا حق دیا گیا ،بھٹو کیس کی طرح جائزہ لے کر دبئی لیکس تک کی سرمایہ کو پاکستان سے باہر لے جانے کی چھان بین کرے اور 2017 و 2018 کے فیصلوں کی روشنی میں صادق امین کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی فیکٹری کے پرزوں و کاغذوں کو تلف کیا جائے، سیاست میں سرمایہ لگانے والے اشرافیہ سے نجات دلا کر فیصلہ سازی کی طاقت عوام کو منتقل کرانے میں مدد کرے۔