• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا نصب العین ہے،وفاقی محتسب

پشاور(جنگ نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے آرمی کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کو سروس کے بقایات کی مد میں 286, 994/- کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ واضح ہو کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے آرمی کے ایک ریٹائرڈ اہلکار فرید خان نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں CMA لاہور میں سروس کے بقایاجات جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے کی وصولی کے لئے شکایت دائر کی۔ شکایت موصول ہونے کے فوری بعدCMA کے ارباب اختیار کو نوٹس جاری کئے اور شکایت کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کی ۔ شکایت کی مکمل چھان بین کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سائل کے حق میں فیصلہ دے کر CMAکے اعلیٰ افسران کو شکایت کنندہ فرید خان کو سروس کے بقایاجات کو فوری ادا کرنے کے احکامات صادر کئے ۔وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں سائل فرید خان کو مبلغ 286, 994/- کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ اس موقع پر عبدالغفور بیگ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت ہے جہاں فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا نصب لعین ہے۔
پشاور سے مزید