پشاور( نامہ نگار) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وشنی میں وفاقی وزارت داخلہ کی سفارشات پر پاک چین راہداری راہداری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت تمام غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنےا ور چینی سفارتخانے اور چینی قونصلیٹ سمیت ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کے بغیر موومنٹ پرپابندی عائد کردی ہے،صوبائی ھکومت نے اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنے کےحوالے سے جاری سیکورٹی پروٹول اور سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے،اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے انسپکٹر جنرل ، تمام کمشنرز ، کمانڈنٹ سپیشل سیکورٹی یونٹ سی پی ای سی ،سی سی پی او پشاور،تمام ریجنل پولیس آفیسرز تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز سی پی ای سی اور نان سی پی ای سی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،کے نام جاری ہونےوالے مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کے خط کا حوالہ دیاگیا ۔