پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے سلطان روم،چیف کنزرویٹر فضل الٰہی اور صوبہ بھر کے تمام ریجن کے فارسٹ افسران نے شرکت کی حکام نے صوبائی وزیر کو صوبے میں جنگلات کے تحفظ، شجر کاری مہم، محکمے کی کارکردگی اور سٹاف کے حوالے سے بریفنگ دی۔