سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں چیکنگ کے دوران ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد ہونے پر پرچہ لے لیا گیا۔
سکھر بورڈ کے زیرِ انتظام امتحانات میں سکھر ضلع میں 54، خیرپور میں 105 اور گھوٹکی ضلع میں 41 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ رفیق پلھ نے ایم کے ہائی اسکول کا دورہ کیا۔
رفیق پلھ کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے 1 لاکھ 5 ہزار 77 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی 30 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔