• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ایک شخص کو اپنے بالوں کو پیلے اور نیلے رنگ سے رنگنا مہنگا پڑ گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ماسکو کے رہائشی اسٹین سلیوو نیٹیسوف پر حال ہی میں پولیس نے اپنے بالوں کو یوکرین کے جھنڈے کے  جیسے رنگ (پیلے اورنیلے رنگ کرنے) پر جرمانے کے ساتھ مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ 

نوجوان کے مطابق  27 اپریل کی رات جب وہ کام سے واپس آرہا تھا تو ماسکو شہر کے وسط میں ایک بس اسٹاپ پر اس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، اس دوران اسکا فون چوری کیا اور دانت توڑ دیے گئے۔ 

لیکن دوسرے دن جب وہ اسکی شکایت درج کرانے وزارت اندرونی امور کے دفتر گیا تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ اسے معاونت فراہم کرنے کے بجائے حکام اسکے بالوں کے رنگ میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔

دراصل اس نوجوان نے اپنے بال پیلے، نیلے اور سبز رنگ سے ڈائی کیے تھے جو کہ پولیس سمجھتی ہے کہ یوکرین کے جھنڈے کا رنگ ہے اور یہ روسی فوج پر حملہ ہے، جو کہ قانون کے مطابق قابل سزا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید