• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی شاہی خاندان بل گیٹس اور بیزوس کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ امیر

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والا النہیان شاہی خاندان دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے، ان کی مجموعی دولت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کی مشترکہ دولت سے زیادہ ہے۔

عرب روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق النیہان خاندان کے گھر کی مالیت 133ارب روپے سے زائد ، 38ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے ، 8ہوائی جہاز، 700سے زیادہ انتہائی مہنگی ونایاب کاریں اور دنیا کی بڑی تین کشتیوں کے مالک ، النیہان خاندان سٹی فٹ بال گروپ میں 81فیصد حصص رکھتا ہے ، جو نامور کلبز کو کنٹرول کرتا ہے۔

 النہیان خاندان کے سربراہ شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران ہیں۔ان کے 18 بھائی،11بہنیں،9بچے اور18پوتے ہیں۔اماراتی خاندان خلیجی خطے میں کاروبار اور سیاست دونوں میں نمایاں عہدوں پر فائز ہے۔ 

خاندان کے تمام افراد شاندار محل ’’قصر الوطن‘‘ میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جو کہ 380,000مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی مارکیٹ قیمت 478ملین ڈالر(133ارب 21کروڑ 86لاکھ روپے ) سے زائد بنتی ہے۔

خاندان کے رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں پرتعیش جائیدادیں اور ترقیاں متحدہ عرب امارات کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر شامل ہیں۔ان کے پاس 8ہوائی جہاز ہیں جن میں ایک ایئربس اور تین بوئنگ شامل ہیں۔ 

شیخ محمد کے ذاتی ذخیرے میں 478ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 747اور 176ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 787شامل ہے۔اس کے علاوہ، ان کے پاس دنیا کے تین بڑے بحری جہاز (یاٹس) ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ان کے خاندان کے پاس 700سے زیادہ انتہائی مہنگی اور نایاب کاریں ہیں۔ یہ خاندان سٹی فٹ بال گروپ میں 81فیصد حصص کا مالک ہے، جو مانچسٹر سٹی، ممبئی سٹی، میلبورن سٹی اور نیو یارک سٹی جیسے فٹ بال کلبوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید